حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ کے عباس خان کی جسد خاکی برآمد Home / باجوڑ /

باجوڑ کے عباس خان کی جسد خاکی برآمد

ایڈیٹر - 07/06/2026
باجوڑ کے عباس خان کی جسد خاکی برآمد

ملاکنڈ: بوساق گرداو ڈب کے مقام پر دریا سے ایک نوجوان کی جسدِ خاکی برآمد کر لی گئی۔

جسدِ خاکی کی شناخت 16 سالہ عباس سکنہ باجوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ نوجوان چند روز قبل لوئر دیر کے علاقے شگوکس ظلم پل کے قریب دریائے پنجکوڑہ میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی غوطہ خور ٹیم کی جانب سے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔ طویل تلاش کے بعد آج بوساق گرداو ڈب کے مقام پر نوجوان کی جسدِ خاکی برآمد کر لی گئی