حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ تین ماہ میں 16 منشیات فروشوں کو عدالت سے سزا Home / پاکستان /

باجوڑ تین ماہ میں 16 منشیات فروشوں کو عدالت سے سزا

ایڈیٹر - 22/04/2025
باجوڑ تین ماہ میں 16 منشیات فروشوں کو عدالت سے سزا

باجوڑ۔ منشیات کے خاتمے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی اقدامات  رنگ لے ائی۔ بہترین انوسٹیگیشن اور پراسیکیوشن کے بدولت پچھلے تین مہینوں کے دوران ٹوٹل 16 منشیات فروش عدالت سے سزایاب۔ بھاری جرمانوں کیساتھ قید کی سزائیں۔

ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی قیادت میں ضلعی شعبہ تفتیش کے جوانوں کی کارکردگی کا گراف خصوصاً منشیات کے مد میں دن بدن بڑھتا جارہاہے جسکا بنیادی وجہ پبلک پراسیکیوٹر کا تواتر کیساتھ شعبہ تفتیش کے جوانوں کیساتھ انٹریکیٹیو سیشنز کا انعقاد ہے جسکے بدولت پچھلے تین ماہ کے دوران ٹوٹل 16 منشیات فروشوں کو عدالت سے سخت سزائیں دی گئیں جسمیں قید اور جرمانے دونوں شامل ہیں جوکہ ضلعی عوام اور خصوصاً نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے انتہائی نیک شگون ہے۔

واضح رہے کہ انوسٹیگیشن ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پچھلے کچھ عرصے سے ضلعی شعبہ تفتیش کے جوانوں کو ہفتہ میں ایک بار پبلک پراسیکیوٹر کیساتھ انٹریکیٹیو سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے جسمیں خصوصاً منشیات کے ان مقدمات کا جائزہ لیا جاتا ہے جسمیں ملزمان بری ہوئی ہو اور تفتیش میں کمی ہو تو سیشن میں خصوصاً انکے نشاندھی کرکے کمی کو دور کیا جاتا ہے جسکا فائدہ یہ ہوا کہ منشیات فروشوں کو اب منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔