حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ ماموند کیٹگری ڈی ہسپتال میں عالمی یومِ ماحولیات کا انعقاد Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ ماموند کیٹگری ڈی ہسپتال میں عالمی یومِ ماحولیات کا انعقاد

ایڈیٹر - 06/06/2026
باجوڑ۔ ماموند کیٹگری ڈی ہسپتال  میں عالمی یومِ ماحولیات کا انعقاد

باجوڑ۔ ماموند کیٹگری ڈی ہسپتال میں عالمی یومِ ماحولیات منایا گیا، شجرکاری اور آگاہی واک کا اہتمام

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر 5 جون 2026 کو کیٹگری ڈی ہسپتال ماموند میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہسپتال کے تمام عملے اور کیچمنٹ ایریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راحت اللہ نے ماحولیات کی اہمیت، عالمی یومِ ماحولیات کے مقاصد اور انسانی زندگی پر ماحول کے اثرات کے حوالے سے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول انسانی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر ہے اور اس کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

تقریب سے ڈاکٹر خورشید اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی خطاب کیا اور ماحول کے تحفظ، صفائی کی اہمیت اور درختوں کی افزائش کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

تقاریر اور پریزنٹیشن کے بعد ہسپتال کے احاطے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے ماحول دوست پیغامات کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

پروگرام کے اختتام پر عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے ہسپتال کے احاطے میں شجرکاری کی گئی اور مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحول کے تحفظ اور سرسبز پاکستان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔