حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
انسداد پولیو مہم کے لیے خصوصی مانٹیرنگ جائزہ اجلاس Home / پاکستان /

انسداد پولیو مہم کے لیے خصوصی مانٹیرنگ جائزہ اجلاس

ایڈیٹر - 22/04/2025
انسداد پولیو مہم کے لیے خصوصی مانٹیرنگ جائزہ اجلاس

انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم  کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس میں ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی افسران، ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ، محکمہ صحت اور ڈی ای او سی ممبران نے شرکت کی۔ این سٹاپ آفیسر باجوڑ نثار احمد خان نے پولیو مہم کے پہلے روز ٹیموں کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل کیسز اور سیکیورٹی ڈپلائمنٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مہم کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی افسران، پولیس اور ڈی ای او سی ممبران کو ہدایت کی کہ وہ مارننگ اسمبلی میں شرکت، ٹیموں کی مانیٹرنگ، فکسڈ سنٹرز پر حاضری اور ٹیموں کو مؤثر سیکیورٹی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں، اور تمام مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او باجوڑ کو ہدایت کی غیر حاضر ہیلتھ اسٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض تندہی اور دیانتداری سے انجام دیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے تمام اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے ضلع کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر زور دیا تاکہ ضلع کو پولیو فری بنایا جا سکے۔