باجوڑ۔ تھانہ خار پولیس نے *سرکل ڈی۔ایس۔پی سعید الرحمن کی قیادت میں ایس۔ایچ۔او تھانہ خار گلذادہ اور OII اسلام الدین بمعہ دیگر پولیس ٹیم* نے ایک اہم کارروائی کے دوران والد کے قتل میں مطلوب مجرم بشیر احمد سکنہ خار ڈوسئی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنے ہی والد کے قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا اور مسلسل قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ خار پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر مسلسل چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لائے اور تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے بالآخر پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔
باجوڑ پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ باجوڑ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر انداز میں جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔