غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی کارروائی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کی تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرناواگی فیصل اسماعیل نے ناواگئ بازار میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
کریک ڈاون کے دوران متعدد غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے دوکانات کو سیل کیا گیا۔ یاد رہے کہ ان اسلحہ ڈیلرز کو بار بار نوٹسز جاری کی گئی کہ اپنا کاروبار چلانے کے لیے قانونی دستاویزات ضلعی انتظامیہ باجوڑ سے حاصل کرکے اپنا رجسٹریشن یقینی بنائیں۔
لیکن تاحال رجسٹریشن نہیں کروائی گئی، جس کی وجہ سے اے سی ناواگئ نے مذکورہ ڈیلرز کے دکانات کو سیل کرکے ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کئیں