حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملک کے اہم ادارے اور جمہوری نظام کمپرومائزڈ ہیں،حیدر ہوتی Home / سیاست /

ملک کے اہم ادارے اور جمہوری نظام کمپرومائزڈ ہیں،حیدر ہوتی

خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے صرف احتجاجی سیاست کو اپنی ترجیح بنا لیا ہے

ملک کے اہم ادارے اور جمہوری نظام کمپرومائزڈ ہیں،حیدر ہوتی

سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ملک کے اہم ادارے اور جمہوری نظام کمپرومائز ہیں ۔ جوکہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ہیں ۔ ملک مسائل کے دلدل مین دھنس چکا ہے ۔ مگر سنجیدہ کوشیشیں نظر نہیں ارہی ہیں ۔  خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے صرف احتجاجی سیاست کو اپنی ترجیح بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اور حکومت اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے سیاسی محاذ آرائی میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کاٹلنگ جمالگڑھی یونین کونسل کے ویلج کونسل چیئرمین ذاکر خان کے حجرے پر ہونے والی ظہرانہ تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔