حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیفا ورلڈ کپ 2026: تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال میلہ سجنے کو تیار Home / کھیل /

فیفا ورلڈ کپ 2026: تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال میلہ سجنے کو تیار

ایڈیٹر - 03/06/2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال میلہ سجنے کو تیار

فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ، فیفا ورلڈ کپ 2026، کئی نئے ریکارڈز کے ساتھ آغاز کے لیے تیار ہے۔ پہلی مرتبہ 48 قومی ٹیمیں عالمی اعزاز کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی، جس کے باعث یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن بن گیا ہے۔

12 جون سے شروع ہونے والا میگا ایونٹ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین ممالک مل کر اس عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہے ہیں۔

نئے فارمیٹ کے تحت 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ ہر گروپ میں چار، چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹیموں کی تعداد میں اضافے کے باعث ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، جو شائقین کو پہلے سے زیادہ دلچسپ اور طویل مقابلوں کا موقع فراہم کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی کپ میں مجموعی طور پر 1,248 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ ان میں 357 ایسے فٹبالرز شامل ہیں جو ماضی میں بھی ورلڈ کپ کا تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ 891 کھلاڑی پہلی مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے فٹبال اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ٹیموں، میچز اور کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 نہ صرف حجم کے اعتبار سے سب سے بڑا ایونٹ ہوگا بلکہ شائقین کو عالمی فٹبال کی نئی تاریخ بنتے دیکھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔