عمران خان ضمیر کا قیدی ہے، بے گناہ قیدی کو فوری رہا کیا جائے۔ ڈاکٹر خلیل الرحمان۔
ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کے قیادت میں لغڑی بازار میں صوبائی صدر جنید اکبر خان کے ہدایت پر ایک عظیم الشان جلسہ ہوا۔ جلسے میں پی ٹی آئی ورکرزاور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کی غیور عوام نے ثابت کیا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اپنے لیڈر کو آزاد کراکے دم لینگے اور ھم پرامن لوگ ھے ھم امن چاھتے ھیں اور امن قائم کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
جلسے سے سوات خان، بشمول ضلعی لیڈرشپ سجاد بنگش، انجینئر خائستہ محمد، لقمان خان، معمبرخان، یوسف خان، ملک درویش خان، حاجی گل نذیر، ملک شہاب الدین، حاجی تور گل، گل منیر آذاد اور چیئرمین سب ڈویژن ناوگئی ڈاکٹر خلیل الرحمن نے خطاب کیا۔ اور کثیر تعداد میں ائی ایس ایف کے نوجوان۔یوتھ ونگ کے شاھین اور تاجر برادری سب نے شرکت کی۔