حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پولیو مہم کے پہلے دن تحصیل خار کے مختلف علاقوں کا دورہ Home / لائف سٹائل /

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پولیو مہم کے پہلے دن تحصیل خار کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پولیو مہم کے پہلے دن تحصیل خار کے مختلف علاقوں کا دورہ

 این آئی ڈی پولیو مہم کے پہلے روز، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوہر ایوب کے ہمراہ تحصیل خار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

 انہوں نے یونین کونسل جار سمیت دیگر مقامات پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کو پلائے جانے والے انسداد پولیو قطروں کے عمل کی براہ راست نگرانی کی۔

دورے کے دوران انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، حاضری، فیلڈ ڈیٹا کی درستگی کے لیے ٹیلی شیٹس کی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے ٹیموں کے جذبے اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید ذمہ داری، لگن اور خلوص نیت سے خدمات سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر باجوڑ سول ڈسپنسری جار کا بھی دورہ کیا، جہاں طبی سہولتوں، ادویات اور ویکسین کی دستیابی، پولیو مہم کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

 انہوں نے موقع پر موجود عملے سے درپیش مسائل دریافت کئیں ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھرپور اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلوائیں، تاکہ بچوں کا محفوظ اور صحت مند مستقبل یقینی بنایا جا سکے