حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عید کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیرمعمولی رش رہا Home / لائف سٹائل /

عید کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیرمعمولی رش رہا

ایڈیٹر - 01/06/2026
عید کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیرمعمولی رش رہا

عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیرمعمولی رش رہا۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق 4 روز میں 11 لاکھ 64 ہزار سے زائد سیاحوں نے مختلف مقامات کا رخ کیا۔ سوات 3.33 لاکھ سیاحوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ ناران، گلیات اور ضم اضلاع بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں بھی ریکارڈ تعداد میں سیاح پہنچے۔