تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی ۔ مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئی ہے ۔ زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے ۔ یہ علاقہ نہایت پسماندہ علاقہ ہے ۔ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔