حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
130 سال بعد اپر جنوبی وزیرستان میں ڈی سی کا دفتر فعال Home / پاکستان /

130 سال بعد اپر جنوبی وزیرستان میں ڈی سی کا دفتر فعال

130 سال قبل جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ نے ٹانک میں دفتر کھولا تھا، دفاتر لدھا منتقل

ایڈیٹر - 19/04/2025
130 سال بعد اپر جنوبی وزیرستان میں ڈی سی کا دفتر فعال

جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے ٹانک سے اپنا دفتر لدھا منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لدھا میں محسود اور برکی اقوام کے عمائدین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں اور جنوبی وزیرستان اپر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ بھی منعقد کی۔ 
محسود اور برکی اقوام کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سلیم جان محسود کو لدھا میں اپنا دفتر کھولنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی لدھا کو منتقلی سے علاقے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہوگا۔ ڈ پٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سلیم جان مروت نے محسود اور پر کی اقوام کے عمائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 130 سال بعد لدھا میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو کھول دیا گیا ہے۔