ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) حمزہ ظہور کے ہمراہ سول کالونی خار کے پرائمری سکول کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے پرنسپلز میں سرکاری درسی کتابیں تقسیم کیں۔ اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور سکولز پرنسپلز کو ہدایت کی کہ طلباء کو بروقت کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لائی جائے اور سکولوں میں مثبت مسابقتی ماحول پیدا کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع باجوڑ کے اس تعلیمی سال میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سکول کو ضلعی سطح پر خصوصی انعام سے نوازا جائے گا تاکہ دیگر ادارے بھی اس کی تقلید کریں۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ شیرین زادہ، سب ڈویژن کے اے ایس ڈی اوز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھرپور دلجمعی سے کردار ادا کریں تاکہ نئی نسل کو ایک روشن اور بااختیار مستقبل دیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے