حادثے کا شکار بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ، میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریاست میکسکو کی حکومت نے ایک بیان میں اس سانحے کی تصدیق کی ہے۔ کو مالکا لکو کے میئر او ویدیو پیر الٹا نے کہا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے قریبی رابطے میں ہیں۔ حکام کے مطابق ، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 38 مسافر اور دونوں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بس آپر یٹ کمپنی ٹورز ا کوسٹا نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔