حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گورنمنٹ کالج برائے ٹیکنالوجی میں مفت ای کامرس کورس کا باقاعدہ آغاز Home / باجوڑ /

گورنمنٹ کالج برائے ٹیکنالوجی میں مفت ای کامرس کورس کا باقاعدہ آغاز

ایڈیٹر - 23/05/2026
 گورنمنٹ کالج برائے ٹیکنالوجی میں مفت ای کامرس کورس کا باقاعدہ آغاز

خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے گورنمنٹ کالج برائے ٹیکنالوجی میں مفت ای کامرس کورس کا باقاعدہ آغاز افتتاحی تقریب اور اورینٹیشن سیشن کے ذریعے کیا گیا۔

تقریب میں ٹریننگ کے لیے منتخب نوجوانوں نے شرکت کی، جنہیں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ اور ٹرینرز کی جانب سے کورس کے حوالے سے آگاہی اور رہنمائی فراہم کی گئی۔

ٹریننگ کے لیے 600 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے 60 امیدواروں کو اسکرونٹی، تعلیمی اسناد اور انٹرویو کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

یہ ٹریننگ خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی خصوصی دلچسپی کے تحت شروع کیے گئے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت موبائل ریپیرنگ ٹریننگ پہلے سے جاری ہے، جہاں 25 منتخب امیدواروں کو ایک ماہ تک تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ باقاعدہ روزگار شروع کرنے کے قابل بن سکیں۔

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ، ضلعی دفتر برائے امورِ نوجوانان کے ذریعے نوجوانوں کی بہبود، ترقی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جاری اسکل ڈویلپمنٹ اور ٹریننگ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کو مزید وسعت دینے کے لیے انتظامیہ بھرپور اقدامات کرے گی