باجوڑ۔ چارمنگ ہلال خیل میں سرکاری تعلیمی اداروں میں صورت حال نہایت خراب، متعلقہ حکام سے خصوصی توجہ کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقہ چارمنگ ہلال خیل میں کے دو پرائمری سکولوں میں اساتذہ اور سٹاف کی قلت کے باعث بچے تعلیم سے کنارہ کش ہونے لگے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ہلال خیل نمبر 1 اور نمبر 2 جن میں بچوں کی تعداد سینکڑوں میں ہیں مگر ان دونوں سکولوں میں صرف ایک ایک ٹیچر ہے، پورے پورے سکول کو ایک ایک استاد سنبھال رہا ہے۔ علاقائی مشران اور یوتھ نمائندوں حاجی ممتاز، ستانہ گل، عالمگیر، جاوید، حمزہ اللہ اور دیگر نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی وزیر تعلیم، منتخب نمائندگان، انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائے اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے