حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع کے لیے تاریخی اقدام، زچہ و بچہ کے تحفظ کے لیے 42 خصوصی ایمبولینسز کا آغاز Home / قبائلی اضلاع /

خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع کے لیے تاریخی اقدام، زچہ و بچہ کے تحفظ کے لیے 42 خصوصی ایمبولینسز کا آغاز

ایڈیٹر - 20/05/2026
 خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع کے لیے تاریخی اقدام، زچہ و بچہ کے تحفظ کے لیے 42 خصوصی ایمبولینسز کا آغاز

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع کے لیے تاریخی اقدام، زچہ و بچہ کے تحفظ کے لیے 42 خصوصی ایمبولینسز کا آغاز

حسبان میڈیا کی کرائم رپورٹر ڈیسک کے مطابق، خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے ایک انتہائی اہم اور تاریخی طبی اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 42 خصوصی ایمبولینسز مہیا کر دی گئی ہیں۔ اس خصوصی سروس کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر برائے محکمہ ریلیف عاقب اللہ خان نے صوبائی ہیڈکوارٹر ریسکیو 1122 پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور ایمبولینس سروس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر عاقب اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت زچہ و بچہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یہ خصوصی ایمبولینسز حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو بروقت اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے استعمال کی جائیں گی، جس کا سب سے زیادہ فائدہ خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبائلی اور پسماندہ علاقوں میں فوری طبی رسائی فراہم کرنا ہمیشہ سے ایک بڑا چیلنج رہا ہے، اسی لیے ان نئی گاڑیوں میں تمام تر جدید طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ہنگامی حالات میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔