باجوڑ میں غیر رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں سیل کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے اے ایس ایچ او خار کے ہمراہ خار بازار (شنگاس مارکیٹ) میں غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی اسلحہ ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں کل 19 اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں کو سیل کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔