حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
19 سے 22 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی Home / ماحولیات /

19 سے 22 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ایڈیٹر - 17/05/2026
 19 سے 22 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کا ملک گیر موسمیاتی الرٹ؛ 19 سے 22 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (حسبان میڈیا): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک کے بیشتر حصوں میں مئی کے تیسرے ہفتے کے دوران شدید موسمی تبدیلیوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 19 سے 22 مئی کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری (اولے پڑنے) کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب، سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جہاں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گردونواح میں بارشیں متوقع ہیں۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ، لنڈی کوتل، مالاکنڈ، دیر، کالام، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، ژوب، چمن اور خضدار میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اضلاع بشمول مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ اور کوٹلی میں بھی بادل گرجنے اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔