صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ سماجی بہبود نے مشترکہ طورپر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔
اس حوالے سے ایک بھرپور آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 125 پیشہ ورگداگروں کو حراست میں لے کر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کردیا گیا۔
ان بحالی مراکز میں ان افراد کو اخلاقی، سماجی اور نفسیاتی تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے باعزت اور فعال شہری بن سکیں۔