حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئی ایس ایف کا عمران خان کے رہائی کیلئے مظاہرہ Home / پاکستان /

آئی ایس ایف کا عمران خان کے رہائی کیلئے مظاہرہ

ایڈیٹر - 16/04/2025
آئی ایس ایف کا عمران خان کے رہائی کیلئے مظاہرہ

باجوڑ۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخواہ صدر مشرف آفریدی اور جی ایس آظہر غزنوی اور ریجنل صدر سیف اللہ کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر کی طرح باجوڑ خار میں آئی ایس ایف باجوڑ صدر اسماعیل اور جنرل سیکرٹری لقمان شاہ کے زیر قیادت ایک احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرن کا انعقاد ہوا۔ جس میں شاہ حسن خانزادہ ممبر کور کمیٹی آئی ایس ایف خیبرپختونخوا سابقہ صدر عبدلروف، سابقہ صدر عبدالسلام،سابقہ صدر حضرت حبیب،سابق صدر ڈگری کالج عطاء اللہ خان نے شرکت کی۔ آخر میں شاہ حسن خانزادہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو اور عمران خان کے رہائی کو یقینی بنائے جائے باجوڑ کی تمام کالجوں کی صدور نے شرکت کی۔