حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں سکول داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز Home / پاکستان /

باجوڑ میں سکول داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز

ایڈیٹر - 15/04/2025
 باجوڑ میں سکول داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز

 خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈی سی باجوڑ کے ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول سول کالونی خار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چھوٹے بچوں میں مفت درسی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ کتابیں ملنے پر بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ نمایاں تھی، جو اس مہم کی کامیابی اور اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

 اے ڈی سی نے کہا کہ علم بانٹنے کا یہ خوبصورت منظر داخلہ مہم کے پیغام کو مزید مؤثر بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم 25 مارچ سے 30 اپریل 2025 تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ہر بچے کو سکول میں داخل کرکے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

 انہوں نے تمام والدین سے گزارش کی کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو فوری طور پر قریبی سرکاری سکول میں داخل کروائیں، تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔