حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ محفوظ ڈرائیونگ کورس کا سولہواں بیچ کامیابی سے مکمل Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ محفوظ ڈرائیونگ کورس کا سولہواں بیچ کامیابی سے مکمل

ایڈیٹر - 05/05/2026
باجوڑ۔ محفوظ ڈرائیونگ کورس کا سولہواں بیچ کامیابی سے مکمل

باجوڑ میں پولیس لائنز کے مقام پر قائم ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں محفوظ ڈرائیونگ کورس کا سولہواں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے جبکہ انہیں عملی زندگی میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک ڈرائیونگ سکول کا قیام شہریوں کو محفوظ، ذمہ دار اور باصلاحیت ڈرائیور بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس ادارے کے ذریعے نئے ڈرائیورز کو ڈرائیونگ کی بنیادی اور جدید مہارتوں کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔تربیت کے دوران شرکاء کو گاڑی کی بنیادی دیکھ بھال اور ضروری مرمت کے حوالے سے بھی معلومات دی جاتی ہیں تاکہ وہ ہنگامی صورتحال میں بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک اشاروں، سائنز اور قوانین کی عملی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ ڈرائیور حضرات سڑکوں پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان نے کہا کہ ٹریفک ڈرائیونگ سکول وقت کی اہم ضرورت ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف ٹریفک نظام میں بہتری آتی ہے بلکہ ایک مہذب اور قانون پسند معاشرے کی تشکیل میں بھی مدد ملتی ہے۔