ایس ائی یوٹی کے زیر انتظام جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال نے کام شروع کردیا
سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں بچوں کے دل اور گردے کے علاج کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایس آئی یوٹی کے زیر اہتمام "مریم بشیرداد چلڈرن ہسپتال" بشیر داد کے مخیر خاندان نے مالی معاونت سے قائم کیاگیاہے، جس کے بعد یہ ہسپتال ملک کا پہلا سرکاری سطح پر جدید ترین بچوں کے علاج کا مرکز بن گیاہے۔
پاکستان میں ہر سال تقریباَ 80 ہزار سے ایک لاکھ تک بچے ایسی پیدائشی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن میں دل کے نقائص اور گردوں کی خرابیاں شامل ہوتی ہیں۔