حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ، جرگے کا مکمل فائر بندی کا اعلان Home / باجوڑ,بین الاقوامی /

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ، جرگے کا مکمل فائر بندی کا اعلان

ایڈیٹر - 04/05/2026
 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ، جرگے کا مکمل فائر بندی کا اعلان

  ضلع باجوڑ اور افغان صوبہ کنڑ کے سرحد پر واقع علاقہ ناواپاس میں افغانستان کے صوبہ کنڑ کے مشران اور پاکستان کے ضلع باجوڑ کے مشران کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ پختو ن یار نے کی جبکہ افغانستان کے وفد کی قیاد ت حاجی ظاہر گل نے کی۔ جرگے کے موقع پرپاکستان کے ضلع باجوڑ اور افغان صوبہ کنڑ کے مشران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پاگیا۔ دونوں جانب سے مکمل فائر بندی کا اعلان کیاگیا۔ دونوں اطراف سے سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی فائرنگ نہیں کرینگے۔ باجوڑ اور مہمند سے کنڑ کے طرف کوئی فائرنگ نہیں کی جائیگی جبکہ افغان صوبہ کنڑ کی جانب سے بھی کوئی فائر نہیں ہوگی۔   جرگیمیں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ  باجوڑاور افغان صوبہ کنٹر کے مشران کا ہر تین مہینے بعد اجلاس منعقد ہوگا جس میں معاہدے کا جائزہ لیا جائیگا۔  حاجی لعلی شاہ پختون یار نے تاریخی امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں اطراف کے عوام کو خوشخبری سنائی۔اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے قبائل کے درمیان تاریخی جرگہ کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنڑ دانگام سے لیکر باجوڑ اور مہمند کے ایریا تک مکمل فائربندی ہوگی۔ اس کے علاوہ دونوں جانب کے قبائل بھائی چاریاور احترام  کو فروغ دیں گے۔سرحدی علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ کسی بھی قسم کی فائرنگ، جھڑپوں اور جارحیت سے مکمل گریز کیا جائے گا۔دونوں طرف کے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تجارتی راستے کھولے جائیں گے اور آمد و رفت بحال ہوگی۔حاجی لعلی شاہ نے مزید کہا کہ  تنازعات کا حل بات چیت اور مشاورت سے کیا جائے گا۔کامیاب جرگے کے اختتام پر  امارات اسلامی اور افغان مشران کی جانب سے باجوڑ کی قیادت کرنیوالے حاجی لعلی شاہ پختون یار کو امن ایوارڈ دیا گیا۔