ضلع باجوڑ کے علاقہ ماموند خلوزو میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے سر رحیم شاہ اخونخیل فاؤنڈیشن ( Sir Foundation ) کی جانب سے خلوزو کمیونٹی پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں سر فاؤنڈیشن کے نمائندہ جناب فضل مولا خان اخونخیل سمیت علاقے کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ان میں ملک محمد ایاز خان، ملک علم زیب، چیئرمین خلوزو فلاحی تنظیم شاہ ولی خان ماموند، مولانا عبد الرحمن، مولانا شیر علی سید اور مولانا رئیس شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس منصوبے کو علاقے کی سماجی و تعمیری ترقی کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عوامی سہولیات میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔مقامی افراد نے اس اقدام کو نہایت سراہا اور کہا کہ یہ پارک نوجوانوں کے لیے صحت مند تفریح اور تعمیری ماحول فراہم کرے گا،جس سے علاقے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
عوامی حلقوں نے سر رحیم شاہ اخونخیل اور سر فاؤنڈیشن کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کی۔
اختتام پر ملک و قوم اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی،اور اللہ تعالیٰ سے اس نیک کام کی قبولیت اور برکت کی التجا کی گئی۔آمین