باجوڑ۔چھ سال گزرنے کے باوجود زگئی ماموند کا چار کلومیٹر روڈ تعمیر نہ ہوسکا۔ عوام کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے کمر سے زگئی تک چار کلومیٹر کا افتتاح 17 فروری 2022 کو ہوا تھا۔ مگر کئی سال گزرنے کے باوجود کٹائی تک مکمل نہ ہوسکی۔ اور کافی عرصے گزرے کہ ٹھیکہ دار غائب ہے جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی کے مقامی چیئرمین ظہیر زادہ کے قیادت میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ظہیر زادہ نے کہا کہ تقریبا چھ سال گزرنے کے باوجود زگئی روڈ آج تک روڈ مکمل نہیں ہوا۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ بارش کے دوران بہت تکلیف ہوتی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ روڈ پر دوبارہ کام شروع کیا جاے۔اور ملاخیل ویوسف خیل قوم اس سے زیادہ بد تر ذلیل نہ کیا جاے۔گزشتہ 5 سال سے روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ ہم نے بار بار احتجاج کیا یہ ہماری آخری وارننگ اس کے بعد ہم پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے