حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایم پی اے انور زیب خان اور باجوڑ امن جرگہ کے قومی مشران کی کوششوں سے بانڈہ، درہ مانو اور چنار میں کرفیو ختم کر دیا گیا۔ Home / باجوڑ /

ایم پی اے انور زیب خان اور باجوڑ امن جرگہ کے قومی مشران کی کوششوں سے بانڈہ، درہ مانو اور چنار میں کرفیو ختم کر دیا گیا۔

ایڈیٹر - 28/04/2026
ایم پی اے انور زیب خان اور باجوڑ امن جرگہ کے قومی مشران کی کوششوں سے بانڈہ، درہ مانو اور چنار میں کرفیو ختم کر دیا گیا۔


باجوڑ : ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں جاری تناؤ اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایک بڑی مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایم پی اے انور زیب خان اور باجوڑ امن جرگہ کے قومی مشران کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں بانڈہ درہ، مانو اور چنار کے علاقوں میں نافذ کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

اس اہم کامیابی کے حوالے سے سیکندر زیب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیش رفت مقامی قیادت اور انتظامیہ کے درمیان بامقصد مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پوری قوم کی جانب سے ڈپٹی کمانڈنٹ باجوڑ اسکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے امن کی جانب بڑا قدم قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ باجوڑ میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے قومی جرگے کی بالا حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ علاقے میں عوام کے تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مقامی آبادی نے کرفیو کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں تجارتی اور سماجی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو سکیں گی۔