حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نیوزی لینڈ کے رچن روندرا گیند لگنے سے زخمی Home / کھیل /

نیوزی لینڈ کے رچن روندرا گیند لگنے سے زخمی

نیوزی لینڈ کے رچن روندرا گیند لگنے سے زخمی

نیوزی لینڈ کے بیٹر رچن روندرا سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں ہیڈ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔سنیچر کو پاکستان کے خلاف میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے گیند ان کے ماتھے پر جا لگی تھی۔

رچن روندرا ڈیپ سکوائر لیگ پر پاکستانی بیٹر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قذافی سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس آنکھوں میں لگنے وجہ سے وہ گیند کو صحیح طور پر دیکھ نہ سکے۔


گیند لگنے سے رچن روندا کے ماتھے سے خون نکلنے لگا اور تماشائی پریشانی سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ ماتھے پر پٹی کو پکڑے ہوئے فیلڈنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان نے ویب سائٹ کرک انفو کو بتایا کہ ’رچن روندرا کو گراؤنڈ سے اس وقت لے جایا گیا جب 38ویں اوور میں کیچ پکڑتے ہوئے ان کے ماتھے پر گیند لگنے سے چوٹ آئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ان کے ماتھے پر زخم آیا ہے جس کی مرہم پٹی وہیں گراؤنڈ ہی میں کی گئی، باقی وہ ٹھیک ہیں۔ پہلے ہیڈ انجری معائنے (ایچ آئی اے) میں ان کی حالت بہتر معلوم ہوئی ہے لیکن ان کا معائنہ جاری رہے گا۔‘