حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ایس ایل میں پشتو کمنٹری کا آغاز Home / کھیل /

پی ایس ایل میں پشتو کمنٹری کا آغاز

ایڈیٹر - 28/04/2026
پی ایس ایل میں پشتو کمنٹری کا آغاز

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار پشتو زبان میں کرکٹ کمنٹری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے شائقین کے لیے ایک منفرد اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا آغاز پشاور زلمی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ نئی سہولت کے تحت ٹیم کے باقی ماندہ میچز کے دوران ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پشتو زبان میں براہِ راست کمنٹری نشر کی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا سمیت دنیا بھر میں موجود پشتو بولنے والے کرکٹ مداحوں کو لیگ کے مزید قریب لانا اور انہیں اپنی زبان میں کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایونٹ کے اہم مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں پشاور زلمی کل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوالیفائر میچ میں میدان میں اترے گی۔

اگر زلمی کامیاب رہی تو ٹیم براہِ راست فائنل میں جگہ بنا لے گی، جبکہ شکست کی صورت میں اسے ایلیمینیٹر مرحلے میں ایک اور موقع حاصل ہوگا۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دو بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔