حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بر چمرکنڈ کے باشندہ گان کو تنازعہ اراضی کا غیر شرعی فیصلہ کسی صورت منظور نہیں ہے ۔ Home / پاکستان /

بر چمرکنڈ کے باشندہ گان کو تنازعہ اراضی کا غیر شرعی فیصلہ کسی صورت منظور نہیں ہے ۔

ایڈیٹر - 13/04/2025
بر چمرکنڈ کے باشندہ گان کو تنازعہ اراضی کا غیر شرعی فیصلہ کسی صورت منظور نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار برچمرکنڈ رحمان اللہ ، ملک حکمران ، حاجی میر حسن خان ، ملک سیندنے ، ملک گل شیر ، ملک یار خان اور دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر ناوہ پاس کے نزدیک بر چمرکنڈ اور کوز چمرکنڈ کے درمیان عرصہ دراز سے چار ہزار پانچ سو کنال متنازعہ زمین پر تنازعہ چلا رہا ہے ۔ ہم نے بار بار بزریعہ جرگے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ چھ سال قبل باجوڑ اور مومند کی مشترکہ جرگہ نے کافی حد تک جدو جہد کی ۔ لیکن وہ مشتر کہ جرگہ بھی فیصلہ کرنے میں ناکام ہوا۔ آخر کار مشتر کہ جرگہ نے فریقین کی رضا مندی سے مولانا گلداد خان کو شرعی فیصلہ کے لئے ثالث مقرر کیا۔ مولانا گل داد خان نے 26 فروری 2025 ء کو متنازعہ زمین کو بر چمرکنڈ اور کوز چمرکنڈ کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کرنے کا زبانی حکم شرعی سنایا ۔ اس موقع پر درجنوں لوگ موجود تھے۔ لیکن افسوس کے اگلے روز مولانا گل داد خان نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر حکم تبدیل کر کے تحریری فیصلہ کوزچمرکنڈ کے حق میں جاری کیا۔

لھذا ہم باشنده گان برچمرکنڈ علی الاعلان میڈیا کے لئے یہ بیان جاری کرتے ہیں کہ ہم اہلیان برچمر کنڈ کو مولانا گل داد خان کی غیر شرعی ، یک طرفتہ اور مسلط شده نام نہاد نهاد تحریری فیصلہ منظور نہیں ، البته مشترکہ جرگہ کے ساتھ ہم برچمرکنڈ والے علاقائی رسم و رواج کے مطابق معاملہ آگے بڑھائیں گے ۔ واضح رہے کہ کوزچمرکنڈ والے متنازعہ زمین میں مداخلت سے گریز کرے۔ تاکہ فریقین کے درمیان تصادم اور خون خرابہ پیدا نہ ہوجائیں ۔ نیز ہم برچمر کنڈ والے یہ بھی واضح کردیتے ہیں کہ کوز چمرکنڈ کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کیلئے ہم ہر وقت جرگہ ، شریعت اور پاکستان کے قانون و عدالت کے لیے تیار ہے۔ ہم باجوڑ اور ضلع مہمند کے انتظامیہ سے کوز اور برچمرکنڈ کے درمیان تنازعہ اراضی حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہیں۔ کیونکہ ہم برچمرکنڈ کے لوگ پرامن زندگی گزارنے کے حق میں ہے۔ اور مذکورہ تنازعہ کو پرامن انداز میں روایات اور انصاف کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔