باجوڑ –ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے مرکزی تجارتی مرکز عنایت کلے بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ڈمہ ڈولہ ماموند کے رہائشی اور ممتاز قبائلی رہنما ملک فضل واحد کو قتل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع نے ملک فضل واحد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملک فضل واحد بازار میں موجود تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔