حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ایس ایل فائنل شائقین کے لیے اہم اعلان ٹکٹوں کی قیمتیں اور فروخت کا شیڈول جاری، Home / کھیل /

پی ایس ایل فائنل شائقین کے لیے اہم اعلان ٹکٹوں کی قیمتیں اور فروخت کا شیڈول جاری،

ایڈیٹر - 26/04/2026
پی ایس ایل فائنل شائقین کے لیے اہم اعلان  ٹکٹوں کی قیمتیں اور فروخت کا شیڈول جاری،

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں مرحلے کے فائنل مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور نرخوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ فیصلہ کن میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں شائقین کی آمد کی باضابطہ اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

شہباز شریف کی منظوری کے بعد منتظمین نے ٹکٹوں کی دستیابی کا شیڈول جاری کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت پیر 27 اپریل کو شام چار بجے شروع ہوگی، جبکہ کاغذی ٹکٹ منگل کی صبح دس بجے سے لاہور میں مقررہ کورئیر مراکز سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنرل نشستوں (حنیف محمد، امتیاز احمد، سعید احمد اور انضمام الحق انکلوژرز) کے ٹکٹ پندرہ سو روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح فرسٹ کلاس حصوں (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) کے لیے دو ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

مزید برآں، وی آئی پی حصوں (فضل محمود اور عمران خان) کے ٹکٹ چھ ہزار روپے جبکہ پریمیم نشستوں (راجہ اور سعید انور) کے لیے چار ہزار روپے کی قیمت رکھی گئی ہے۔ شائقین اگر وی وی آئی پی انکلوژر (وقار یونس) سے میچ دیکھنا چاہیں تو انہیں آٹھ ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جناح اینڈ میں واقع ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ دس ہزار روپے جبکہ پی سی بی گیلری کے لیے بارہ ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اس اہم مقابلے کے لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔