حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سابق بین الاقوامی فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال Home / کھیل /

سابق بین الاقوامی فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال

ایڈیٹر - 25/04/2026
سابق بین الاقوامی فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال

نائجیریا کے سابق بین الاقوامی فٹبالر مائیکل اینرامو ایک دوستانہ میچ کے دوران اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق 40 سالہ کھلاڑی کادونا میں جاری ایک میچ میں شریک تھے اور انہوں نے پہلا ہاف معمول کے مطابق مکمل کیا۔ تاہم دوسرے ہاف کے آغاز کے چند ہی منٹ بعد وہ بغیر کسی جسمانی ٹکراؤ کے اچانک میدان میں گر پڑے۔

موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ معالجین نے بعد ازاں ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

ابتدائی طبی جائزے اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ قرار دی جا رہی ہے۔

مائیکل اینرامو اپنی مضبوط جسمانی ساخت اور جارحانہ کھیل کے باعث ’’دی ٹینک‘‘ کے لقب سے مشہور تھے اور فٹبال حلقوں میں ایک نمایاں شناخت رکھتے تھے۔