حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خار میں صفائی مہم، ضلعی انتظامیہ کے حکم پر ٹی ایم اے باجوڑ متحرک Home / باجوڑ /

خار میں صفائی مہم، ضلعی انتظامیہ کے حکم پر ٹی ایم اے باجوڑ متحرک

ایڈیٹر - 24/04/2026
خار میں صفائی مہم، ضلعی انتظامیہ کے حکم پر ٹی ایم اے باجوڑ متحرک

خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی پروگرام کے تحت ضلع باجوڑ میں صفائی اور نکاسِ آب کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایات پر تحصیل میونسپل انتظامیہ خار نے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔

اس سلسلے میں عملے نے محلہ میرعلی قلعہ، خار بازار کے سکاؤٹ مارکیٹ اور دیگر تجارتی و رہائشی مقامات پر جمع ہونے والے کچرے کو ٹھکانے لگایا۔ اس کے علاوہ فیملی پارک سول کالونی میں جھاڑیوں کی کٹائی بھی کی گئی، جبکہ سول کالونی کے دفاتر اور گلی محلوں میں نکاسی آب کے نظام کی صفائی کرتے ہوئے نالیوں سے نکالا گیا کچرا فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ مقامی آبادی اور کاروباری طبقہ سہولت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔