پاکستان سپر لیگ 11 میں مسلسل آٹھ ناکامیوں کے بعد راولپنڈیز نے بالآخر کامیابی کا مزہ چکھ لیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 34ویں میچ میں راولپنڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اسلام آباد کی جانب سے ڈیون کونوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، تاہم دیگر کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز نے 138 رنز کا مطلوبہ اسکور 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
فاتح ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ کامران غلام نے 42 اور ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 32 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔