حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ Home / کھیل /

گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

ایڈیٹر - 23/04/2026
گلوبل سپر لیگ  کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والی گلوبل سپر لیگ  کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ایونٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان کی نمائندگی لاہور قلندرز کرے گی۔ دیگر ٹیموں میں پرتھ سکارچر ، ڈیزرٹ وائپرز، سان فرانسسکو یونیکورنز اور گیانا امازون وارئیرز  شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 24 جولائی کو اس کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ ٹیم 26 جولائی کو گیانا ایمیزون واریئرز کے مدِ مقابل آئے گی، جبکہ 29 جولائی کو سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایونٹ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عالمی سطح پر مختلف لیگز کی نمایاں ٹیموں کے درمیان ایک اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔