حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ہاکی کپ کا شیڈول جاری کردیا Home / کھیل /

ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ہاکی کپ کا شیڈول جاری کردیا

ایڈیٹر - 23/04/2026
ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ہاکی کپ کا شیڈول جاری کردیا

ایشین ہاکی فیڈریشن  نے انڈر 18 ایشین ہاکی کپ 2026 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک کاکامیگارا، جاپان میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں ایشیا کی نمایاں جونیئر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل آئیں گی۔

ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے رکھے گئے ہیں۔ مینز کیٹیگری میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں پول اے میں انڈیا، ساوتھ کوریا،جاپان، چائینیز تائیپائی اور قزاقستان، شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائشیا، بنگہ دیش  اور چین  کو رکھا گیا ہے۔

قومی انڈر 18 ٹیم 30 مئی کو چین  کے خلاف اپنے پہلے میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اس کے بعد 31 مئی کو ملائشیا  جبکہ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق گروپ مرحلے کے مقابلے یکم جون تک جاری رہیں گے، جس کے بعد سیمی فائنلز اور درجہ بندی کے میچز 5 جون کو ہوں گے، جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا مقابلہ 6 جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن  نے ایونٹ کی تیاری کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا، جبکہ قومی سطح پر جونیئر چیمپئن شپ کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی ٹیم اپنے گروپ میں مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آ رہی ہے اور ٹاپ پوزیشن کے لیے فیورٹ سمجھی جا رہی ہے۔