تھانہ مچنی گیٹ علاقے ورسک روڈ ارباب فلیٹس میں معروف ٹک ٹاکر” سائیکو ارباب کی پر اسرار ہلاکت معمہ بن گئی متوفیہ نے خودکشی کی ہے یا نشہ آور گولیوں سے موت واقعہ ہوئی ؟ پولیس اصل حقائق جانے کیلئے پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار کرنے لگی پولیس کے مطابق 7 فروری کو محمد یاسین ولد شمیم گل سکنہ اسلام آباد نے رپورٹ درج کرائی اسے اطلاع ملی کہ ارباب فلیٹس میں اس کی ہمشیرہ سیما گل کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر متوفیہ کے جسم پر کوئی تشدد کے نشان نہیں ہے البتہ نشہ کی زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے پولیس کے مطابق مدعی نے بیان دیا ہے متوفیہ معروف ٹک ٹاکر ہے جو سا ئیکوار باب“ کے نام سے مشہور ہے ادھر ایس ایچ او مینی گیٹ اعجاز خان نے بتایا کہ واقعہ کی مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے سائیکو ار باب کے ٹک ٹاک اکاونٹ پر 8 لاکھ سے زائد فالورز جبکہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد لائک ہیں۔