شمالی وزیرستان تاریخ:7اپریل 2025 کو شمالی وزیرستان کی معزز طوری خیل قوم کے مشران اور نوجوانوں ملک اسخاق، انعام، صدر عزیز اللّٰہ، مولانا ظاہر اللہ، ملک عجب نور، سلیم اللّٰہ، اکبر ایاز، ملک فضل ربی، اور دیگر کا ایک عظیم الشان گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فقیر ایپی شہید سیمینار (مورخہ 16 اپریل) کے انتظامات، مقام کے تعین اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ اہم میٹنگ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان کی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں طوری خیل قوم کے بزرگوں، نوجوانوں، سماجی شخصیات، اور دیگر متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے فقیر ایپی کی تحریک آزادی، قربانیوں اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیمینار کو ایک بھرپور اور تاریخی پروگرام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران درج ذیل نکات پر اتفاق رائے ہوا:
• سیمینار کا مقام طے کیا جائیگا.
• انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
• مہمانوں کی فہرست، سیکیورٹی اور میزبانی کے انتظامات
• تقاریر، پریزنٹیشنز، اور میڈیا کوریج کے لیے منصوبہ بندی
• نوجوانوں کو فقیر ایپی شہید کی جدوجہد سے روشناس کرانے کیلئے خصوصی سیشنز
اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر اس قومی نوعیت کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔