ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت پر فوری کارروائی
جناح بس ٹرمینل پر ٹیکسی اور فلائنگ کوچز کی عدم دستیابی کے خلاف شہریوں نے منڈا روڈ بلاک کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے تحصیلداروں اور ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی اور اڈہ منیجر کو فوری گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے گاڑیاں فراہم کی گئیں، سیکڑوں مسافر پشاور اور دیگر علاقوں کی طرف روانہ کیے گئے اور منڈا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
جناح بس ٹرمینل پر 150 سے زائد ٹیکسیاں، 50 کے قریب فلائنگ کوچز اور چند بسیں رجسٹرڈ ہیں، جو عید کے بعد مسافروں کی بڑی تعداد کے باعث روانہ ہو چکی تھیں۔ عید کے بعد بیرونِ ضلع سفر میں اضافے کے باعث وقتی طور پر گاڑیوں کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔
عوام کو قانون ہاتھ میں لینے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ اڈہ منیجرز کو گاڑیوں کی بروقت دستیابی اور کرایوں کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی