حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ امن جرگہ کا بڑا اعلان: آپریشنز کی بندش اور سمسئی واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ Home / باجوڑ /

باجوڑ امن جرگہ کا بڑا اعلان: آپریشنز کی بندش اور سمسئی واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ایڈیٹر - 19/04/2026
باجوڑ امن جرگہ کا بڑا اعلان: آپریشنز کی بندش اور سمسئی واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

باجوڑ : تحصیل خار کے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ گرینڈ امن جرگے نے علاقے میں جاری سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اصلاحات اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جرگے میں قبائلی مشران، سیاسی قائدین اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جرگے کے اہم مطالبات اور اعلامیہ:

  • آپریشنز کا خاتمہ: جرگے نے سمسئی اور ماموند میں جاری سیکیورٹی آپریشنز کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشران کا موقف ہے کہ آپریشن کے نام پر عام شہریوں کی تذلیل ناقابلِ قبول ہے۔
  • شفاف تحقیقات اور سزا: سمسئی واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے اور ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینے پر زور دیا گیا ہے۔
  • حکومتی معافی (نناوتے): جرگے نے مطالبہ کیا ہے کہ سمسئی میں جاں بحق کمسن بچے اور ماموند کے دیگر متاثرین کے لیے 'شہداء پیکیج' کا اعلان کیا جائے اور حکومت متاثرہ خاندانوں سے روایتی طور پر معافی (نناوتے) مانگے۔
  • لوٹ مار کا سدباب: گھروں سے قیمتی سامان اور نقدی کی مبینہ لوٹ مار پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
  • وسائل کا حساب: مشران نے 2008 سے اب تک باجوڑ میں فوجی آپریشنز پر خرچ ہونے والے قومی وسائل کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا۔
  • وفاقی قیادت کا دورہ: مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف خود باجوڑ کا دورہ کر کے عوامی تحفظات سنیں۔

آئندہ کا لائحہ عمل:

جرگہ مشران نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اسلام آباد میں دھرنے سمیت سخت احتجاجی راستہ اختیار کیا جائے گا۔