حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ شاگو فلاحی تنظیم کے اولین کابینہ مکمل، ملک عابد خان تنظیم کے پہلے صدر مقرر Home / پاکستان /

باجوڑ۔ شاگو فلاحی تنظیم کے اولین کابینہ مکمل، ملک عابد خان تنظیم کے پہلے صدر مقرر

ایڈیٹر - 06/04/2025
باجوڑ۔ شاگو فلاحی تنظیم کے اولین کابینہ مکمل، ملک عابد خان تنظیم کے پہلے صدر مقرر

باجوڑ۔ شاگو فلاحی تنظیم کے اولین کابینہ مکمل، ملک عابد خان تنظیم کے پہلے صدر مقرر
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے شاگو میں تشکیل دی گئی شاگو فلاحی تنظیم کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی۔ کابینہ انتخاب کے موقع پر گاؤں کے مشران، نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ کثرت رائے سے سماجی ورکر ملک عابد کو شاگو فلاحی تنظیم کا اولین صدر منتخب کرلیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ملک عابد نے کہا کہ شاگو فلاحی تنظیم ایک کمیونٹی کے فلاح و بہبود کیلئے قائم کی گئی غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد علاقے کے مستحق اور غریب عوام کی خدمت کرنا، گاؤں کے سطح پر اتحاد و اتفاق کے لیے کوششیں کرنا، علاقے میں سماج دشمن برائیوں کا خاتمہ کرنا، انہوں نے تمام شرکاء کے جانب سے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔