حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عبدالوکيل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب Home / باجوڑ,کھیل /

عبدالوکيل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

ایڈیٹر - 18/04/2026
 عبدالوکيل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ارشد کمال نے تحصیلدار ناواگئی عالم زیب کے ہمراہ تحصیل اتمان خیل میں شہید عبدالوکيل کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ ٹورنامنٹ شہید عبدالوکيل کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے، جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی جرات اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

ٹورنامنٹ میں تحصیل اتمان خیل بھر سے چونتیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو مقامی نوجوانوں کے کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا مظہر ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شہید عبدالوکيل اور دیگر تمام شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں میں نظم و ضبط، اتحاد، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کھیلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور مستقبل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔