حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حیات آباد تاتارا پولیس کی کامیاب کاروائی ، اندھے قتل کا ڈراپ سین ، منگیتر قتل میں ملوث نکلی Home / پاکستان /

حیات آباد تاتارا پولیس کی کامیاب کاروائی ، اندھے قتل کا ڈراپ سین ، منگیتر قتل میں ملوث نکلی

ایڈیٹر - 05/04/2025
حیات آباد تاتارا پولیس کی کامیاب کاروائی ، اندھے قتل کا ڈراپ سین ، منگیتر قتل میں ملوث نکلی

حیات آباد تاتارا پولیس کی کامیاب کاروائی !!
حیات آباد پولیس نے فیز 7 میں پچھلے ہفتے قتل ہونے والے بونیر کے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے-
بونیر کے جواں سالہ رہائشی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، اپنی ہی منگیتر ملوث نکلی، ایک ہفتہ کے اندر اندر ساتھی سمیت گرفتار
ڈی ایس پی اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او قمر شہزاد، تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران بونیر کے جواں سالہ رہائشی شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بے نقاب کردیا-
مقتول ابرار ولد بہرام کے قتل میں اپنی ہی منگیتر ملوث نکلی، جس نے ساتھی ظہیر ولد رمیز کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا، جس پر ملزم نے ایک ہفتہ قبل 27 مارچ کو تھانہ تاتارا کی حدود میں فائرنگ کرکے ق-ت-ل کردیا تھا
دوران تفتیش مقتول کے رشتہ داروں، گھر کے افراد، دیگر تعلق داروں اور منگیتر کو شامل تفتیش کیا گیا، دوران مقتول کے منگیتر کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنے منگیتر مق تول ابرار کو ساتھی ظہیر کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف کیا-
پولیس ٹیم نے دیگر ملزم ظہیر کو بھی گرفتار کرلیا، مق تول کی منگیتر کے مطابق ظہیر کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے، جبکہ ملزمہ مقدعی مقدمہ کی بیٹی ہونے کے ساتھ مق تول کی چچا زاد بھی ہے جوکہ اس رشتہ سے ناخوش تھی، جس کے قبضے سے اسلحہ آلہ ق-ت-ل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 مارچ کو مدعی محبت خان ولد عبد الحمید نے تھانہ تاتارا پولیس کو اپنے بھتیجا ابرار کے قتل کی نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی،