کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ ٹیم حالیہ میچز میں ہدف کا کامیاب تعاقب کر چکی ہے، اس لیے وہ اسی حکمت عملی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن کا میچ ہے اور امکان ہے کہ پچ کی صورتحال دونوں اننگز میں زیادہ تبدیل نہیں ہوگی، تاہم سطح خشک دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ نئی ہے اور وہ بھی پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے، تاہم ان کے مطابق اصل کامیابی بہتر کارکردگی میں مضمر ہے، جس کے ذریعے حریف ٹیم کو دباؤ میں لایا جا سکتا ہے۔