بنوں: تھانہ ڈومیل کی حدود میں کاشو پل کے قریب مسلح افراد کا ناکہ۔ سرکاری گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے کزن، پی ڈی ایم اے آفیسر عدنان علی شاہ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں کرک سے بنوں واپس آ رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد کے ناکے پر نہ رکنے کی وجہ سے فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ پنکچر ہونے کے باوجود، ڈرائیور نے گاڑی بھگا کر ان کی جان بچائی۔ زخمیوں کو فوری طور پر خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر د