حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیر بالا: داروڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، دوسری زخمی Home / لائف سٹائل /

دیر بالا: داروڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، دوسری زخمی

ایڈیٹر - 15/04/2026
دیر بالا: داروڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، دوسری زخمی

دیر بالا : خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے داروڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک رہائشی مکان کی چھت اچانک گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبی ہوئی دو معصوم بچیوں کو نکالا۔ بدقسمتی سے ملبے تلے دب کر 13 سالہ سمبل موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ 10 سالہ سجل شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچی کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر واڑی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن بروقت مکمل کر لیا گیا تھا، تاہم اس حادثے کے نتیجے میں گھر کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔ علاقے میں اس واقعے کے بعد سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔