ملاکنڈ میں میٹرک پیپر لیک ہونے کی خبریں افواہ نکلیں: برآمد شدہ پرچہ 2025ء کا نکلا، جعل سازی پر کارروائی
تیمرگرہ : چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ، کلیم اللہ نے امتحانات کے دوران پرچہ لیک ہونے کی خبروں کو سراسر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کا موجودہ امتحانات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تیمرگرہ میں فوٹوسٹیٹ شاپ پر چھاپہ
چیئرمین بورڈ کے مطابق، تیمرگرہ میں حبیب بینک کے قریب ایک فوٹوسٹیٹ شاپ پر مبینہ پیپر کی موجودگی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی۔ تاہم تلاشی کے دوران برآمد ہونے والا مواد 2025ء کا پرانا پرچہ نکلا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرارت صرف طلبہ کو ذہنی دباؤ میں ڈالنے اور گمراہ کرنے کے لیے کی گئی تھی۔
دوسرے کی جگہ امتحان دینے والی طالبات گرفتار
امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے کی گئی کارروائیوں کے دوران سنگین بے ضابطگیاں بھی سامنے آئی ہیں:
واٹس ایپ گروپس اور نقل مافیا کے خلاف گھیرا تنگ
چیئرمین ملاکنڈ بورڈ نے مزید بتایا کہ واٹس ایپ گروپس کے ذریعے نقل کے رجحان کو فروغ دینے والے عناصر کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں میں بعض نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد بھی ملوث پائے گئے ہیں، جن کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف بورڈ کے آفیشل ذرائع پر بھروسہ کریں۔